Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

اسکولوں میں ایس او پی کی پابندی نہیں کی گئی

کراچی: سندھ حکومت نے سیکنڈری کلاسز کھولنے کا فیصلہ موخرکردیا

سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث چھٹی تا آٹھویں جماعت تک تدریسی عمل بحال کرنے کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سب سے مشکل فیصلہ اسکول کے کھولنے کا تھا تاہم اسکول کھلنے کے بعد میں نے شہر کے مختلف اسکولوں میں ایس او پی کا جائزہ لیا، کچھ پرائیوٹ اسکولوں میں ایس او پی کے بہترین انتظامات کیے گئے جب کہ کچھ اسکولوں میں ایس او پی کی پابندی نہیں کی گئی۔
 
سعید غنی نے کہا کہ کل جب انہیں اسکولوں میں دیگر جماعتوں کے بچوں کی تدریس کا عمل شروع ہوگا تو صورتحال خراب ہونے کا خدشہ ہے لہذا 21 تاریخ سے سیکنڈری کلاسز کھولنے کا فیصلہ 28 ستمبر تک موخر کردیا گیا ہے 
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں اسکول کھولنے کے معاملے پر نظر ثانی کی جائے گی، سندھ حکومت اپنے بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کرے گی جب کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کررہے ہیں۔
اگر صورتحال یہی رہی تو اسکولز کھولنے کے فیصلے کو مزید موخر کریں گے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close