Featuredاسلام آباد

ملک میں ایک سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

اسلام آباد: ملک کو سازش کے تحت 90 کی دہائی کی جانب دھکیلا جارہا ہے

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس کہتے ہیں ملک میں ایک سازش کے تحت حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حکمران اور انتظامیہ کیوں اقدام نہیں اٹھاتے۔

سربراہ مجلس وحدت راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ملک کو سازش کے تحت 90 کی دہائی کی جانب دھکیلا جارہا ہے، اتحاد کے ذریعے ناکام بنائیں گے، مقدسات اہل سنت کا احترام لازم ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نے علماء و ذاکرین کا متفقہ اعلامیہ پڑھتے ہوئے کہا کہ کسی کا عقیدہ چھیڑو نہیں اپنا چھوڑو نہیں، تمام مکاتب فکر کے مقدسات کا احترام لازم ہے ، اتحاد کے ذریعے دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

علامہ راجا ناصر عباس نے حالیہ مظاہروں اور ان میں ہونے والی تضحیک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سمیت مولانا فضل الرحمان، آصف زرداری، نواز شریف کو صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کردار ادا کرنا چاہیئے۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین نے شیری رحمان، رحمان ملک ، شیخ رشید سمیت دیگر حکومتی و اپوزیشن کے بیانات کو بھی سراہا۔
سربراہ مجلس وحدت کا کہنا تھا کہ مفتیان کا کام عوام کو رہنمائی دینا ہے اس کے پیچھے چلنا نہیں، عقل و شعور سے کام لیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close