Featuredپاکستان

کوالٹی بہتری سے افریقہ و مشرق وسطیٰ مارکیٹ تک رسائی ہوگی، رزاق داؤد

اسلام آباد : مشیر تجارت رزاق داؤد نے تاجروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ کوالٹی بہتری سے افریقہ و مشرق وسطیٰ مارکیٹ تک رسائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، وزیرآباد میں مشترکا ایکسپو سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مشیر تجارت رزاق داؤد نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر کی اراضی کیلئے پنجاب حکومت سے رجوع کیا جائے گا۔

جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشیر تجارت نے ملکی برآمدات میں ان شہروں کے کردار کو سراہا، مشیر تجارت جانب سے تاجروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مشیر تجارت کا الیکٹرک فین مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر کہا کہ کوالٹی بہتری سے افریقہ و مشرق وسطیٰ مارکیٹ تک رسائی ہوگی، وفاق اور صوبوں کے تعاون سے کورونا وبا پر قابو پایا ہے۔

ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے اقدامات پر وزارت تجارت کی تعریف کی اور کہا کہ اقدامات اور ایس او پیز پر عمل سے تجارت میں بہتری آئی، حکومت نے مختلف خام مال پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی کی۔

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ 41 فیصد خام مال کی ٹیرف ریشنلائزیشن کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close