Featuredسندھ

پیپلزپارٹی کراچی کو تباہ کرکے ملک کو تباہ کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی : سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے شہر قائد سے متعلق کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو تباہ کرکے اب ملک کو تباہ کررہی ہے، اس کا نوٹس لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کراچی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں اب اپنے کرپٹ قسم کے ایڈمنسٹریٹرز بٹھا دئیے گئے، بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹ کراچی کے عوام کو منظور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کو تباہ کرکے ملک کو تباہ کررہی ہے اس کا نوٹس لیا جائے، سپریم کورٹ نوٹس لے اور لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کا حکم کرے۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کو بربادی اور تباہ ہونے سے بچایا جائے، سندھ ہماری بھائی ہیں، آج کے دور کے انصار ہیں، پیپلزپارٹی مہاجروں سے زبان، نسل کی بنیاد پر تعصب کررہی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تعصب کی بنیاد پر نیا ڈسٹرکٹ بنایا ہے، چند ہزار نوکریاں دینے سے سندھیوں کا بھلا نہیں ہوا، پیپلز پارٹی نے سندھیوں کے ساتھ بھی ظلم کرچکی ہے، سندھی بھی ان حالات کو اپنی قسمت سنجھ کر گزار رہے تھے۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کا کہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا سارا عمل مہاجر ٹارگٹڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسپتال اور اسکول بھینسوں کے باڑے میں تبدیل ہوگئے، پیپلز پارٹی تعصب سے بچنے کےلیے نئے صوبے کا لالی پاپ دیا جارہا ہے، مہاجرین کی سیاست کرنے والے لوگ نئے صوبے کے نام کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نئے صوبے کےلیے سندھ اسمبلی میں ایک تقریر نہیں کی باہر آکر چورن بیچتے ہیں، جو اسمبلی بناسکتی ہے اس میں تو بات کرنے کی ان میں ہمت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہاجروں سے کہتا ہوں ان لوگوں سے ہوشیار ہوجاؤ، شیروں کی قیادت کرپٹ گیدڑ کرں گے تو شیر بھی گیدڑ بن جائیں گے، پیپلز پارٹی کے اس عمل کا فائدہ وہ اٹھا رہے ہیں جو مہاجر نام پر سیاست کررہے ہیں۔

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ کیا متحدہ قومی موؤمنٹ کے پاس صوبہ بنانے کےلیے دو تہائی اکثریت ہے؟ 32سال میں ایم کیو ایم نے نیا صوبے کےلیے اسمبلی میں ایک تقریر نہیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close