Featuredدنیا

سعودی عرب نے بھارت کیلئے تمام پروازوں پر پابندی لگادی

ریاض : سعودی عرب نے کرونا وائرس کے باعث بھارت کےلیے تمام پروازوں پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا تھا تاکہ کرونا وبا کوپھیلنے سے روکا جاسکے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خلیجی ریاست سعودی عرب نے بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتحال دیکھ کر بھارت کےلیے تمام پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے بھارت کےلیے پروازیں بند کرنے کا نوٹم جاری کردیا۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت اب تک کرونا پر قابو نہیں پاسکا، ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر نہیں لگا سکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے برازیل، ارجنٹائن کےلیے بھی سفری پابندیاں عائد کی ہیں، سعودی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کرونا پر قابو پانے پر سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close