More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپاکستان

بھارت میں پاکستانیوں کے قتل کیخلاف ہندو برادری کا لانگ مارچ ننکانہ صاحب پہنچ گیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ننکانہ صاحب : بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف شروع ہونے والا ہندو برادری کا لانگ مارچ ننکانہ صاحب پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ہندوؤں برادری کی جانب سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے شرکاء بھارت اور مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا رات گورد وارہ جنم استھان میں بسر کریں گے اور پھر صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےلیے روانہ ہوں گے۔

ہندوؤں برادری کی جانب سے شروع کیے گئے لانگ مارچ کے شرکاء بھارت میں قتل ہونے والے 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے خلاف دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ قبل پاکستان کے شہر سانگھٹر سے بھارت شہر جودھ پور ہجرت کرنے والے خاندان کو قتل کردیا گیا تھا، جس کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقدمہ قتل ہونے والے خاندان کی بیٹی کی مدعیت میں سانگھٹر میں درج کیا گیا تھا جس میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کو نامزد کیا گیا تھا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close