Featuredپاکستان

بھارت کا کوئی غیر قانونی قدم قابل قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی کوشش مسترد کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا کوئجی غیر قانونی قدم قابل قبول نہیں، بھارت کشمیریوں سے حق رائے دہی چھیننا چاہتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جون سے اب تک بھارت نے ہزاروں جعلی ڈومیسائل جاری کیے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سیز فائر پر محاذ گرم رکھے ہوئے ہے، رواں سال تاحال سیز فائر کی 2300 سے زائد خلاف ورزیاں کی گئیں، آج بھی اسلام آباد میں تعینات سفارتکاروں کو ایل او سی کا دورہ کرایا جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی میڈیا ایل او سی کے دورے پر خیر مقدم کیا، بھارت ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر میں عالمی برادری کو جانے کی اجازت نہیں دے رہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے ترک صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارت نے تاحال جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close