More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

مولانافضل الرحمان ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتےہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

فیصل آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا واحد ایجنڈا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں ہر ہفتے ایک سیاسی لیڈر کو بے نقاب کروں گا اور اُس کے بارے میں سب کو بتاؤں گا۔

شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ  مولانافضل الرحمان ملک میں فرقہ ورانہ فسادات کرانا چاہتےہیں، اپوزیشن کا واحد ایجنڈا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا ہک بلاول جب پیدا بھی نہیں ہوا تھا میں اُس وقت بھی قومی سلامتی کمیٹی کا ممبر تھا، آج اگر بلاول کی والدہ زندہ ہوتیں تو وہ بتاتیں کہ میری کیا حیثیت ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ کی حکومت کبھی نہیں چھوڑے کی کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر استعفے دیے تو جو صوبہ ہاتھ میں ہے وہ بھی چلا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے چیلنج کیا کہ ’اپوزیشن جماعتوں میں ہمت ہے تو استعفیٰ دیں ہم اگلے روز انتخابات کرائیں گے، جس کے بعد وہ اپنا حال خود ہی دیکھ لیں گے۔

ملاقاتوں کے حوالے سے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’اب تو اپوزیشن جماعتیں بھی ملاقاتوں کا اعتراف کررہی ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان بھی ون ٹو ون ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، مولانا کی ملاقات لاہور میں ہوئی جس کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سے جلد آپ کو آگاہ کروں گا‘۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپوزیشن جماعتوں کے ملنے والے قائدین پر واضح کیا کہ سول حکومت جس جماعت کی بھی ہو اُس کو لبیک کہیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہان تھا کہ وزیراعظم عمران خان سچائی کی علامت ہیں وہ ملک کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں نہیں چاہتیں کہ عمران خان مارچ میں سینیٹ سے اکثریت حاصل کرے۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close