Featuredسندھ

پیپلزپارٹی کی عہدیدار پر لاشیں حوالے کرنے کے پیسے وصول کرنے کا الزام

کراچی : صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین نے لاشیں حوالے کرنے کے پیسے وصول کرنے کے الزام میں لیزا مہدی کو شوکاز نوٹس دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی لیزا مہدی پر لاشیں حوالے کرنے کے پیسے وصول کرنے کا الزام لگا ہے، جس پر صدر شعبہ خواتین کی جانب سے انہیں نوٹس عہدے کے غلط استعمال اور متعدد شکایات پر دیا گیا۔

نوٹس میں لیزا مہدی پر کرونا میت دلوانے کے بدلے رقم وصولی سمیت دیگر شکایات ہیں، لیزا مہدی کو دھوکہ دہی اور رشوت خوری پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی کی جانب سے الزامات واضح کیے گئے، لیزا مہدی کرونا سے انتقال کرنے والے جہانگیر کی میت کے پیسے وصول کیے۔

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر کی میت دلوانے کے ڈھائی لاکھ، ادریس کی میت کے 50 ہزار لیے، دونوں افراد کے اہل خانہ سے زبردستی پیسے وصول کیے گئے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ احمد جاوید نامی شخص کو ملازمت دلوانے کے 4 لاکھ 80 ہزار روپے لیے گئے، رشوت وصول کرکے احمد جاوید کو جعلی تقرری لیٹر تھما دیا گیا۔

صدر پیپلز پارٹی شاہدہ رحمانی نے لیزا مہدی کو تین دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے، تین دن گزرنے کے بعد بھی لیزا مہدی نے جواب جمع نہیں کرایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close