More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کہتے ہیں میرے قائد نے تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو آئین سے متصادم ہو، کہا کہ سب مجھ پر مفاہمتی سیاست کا الزام لگاتے ہیں بتائیں مفاہمت سے اب تک کیا ذاتی مفاد حاصل کیا۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی دفتر لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے چکے مزید وقت نہیں دیں گے، اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت کو بے نقاب کیا جائے عمران خان مجھے ہر صورت گرفتار کروانا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل درآمد ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن بزرگ سیاستدان ہیں اس لئے انہیں قیادت سونپی ہے۔
مسلم لیگ کے صدر کا نے کہا ہمارے منصوبوں میں شفافیت ہے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی گئی، نوازشریف نے کبھی محاذ آرائی کی بات نہیں کی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close