Featuredدنیا

دنیا کا سب سے موٹا انسان کرونا کا شکار

میکسیکو سٹی : موٹاپے کا شکار دنیا کا سب سے موٹا 208 کلو وزنی میکسیکن شہری کرونا وائرس کو صحتیاب ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ملک میکسیکو سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے موٹے شخص ہوآن پیڈرو فرانکو کے پاس موٹاپے کا عالمی ریکارڈ ہے، وہ کرونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 36 سالہ ہوآن پیڈرو فرانکو ذٰیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے دائمی مرض میں مبتلا ہیں، وہ کرونا وائرس کے باعث اپنی 67 سالہ والدہ کو بھی کھو چکے ہیں۔

دنیا کے فربہ ترین شخص نے کرونا کو شکست دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے، مجھے کرونا کے دوران سر اور جسم میں درد، سانس لینے میں دشواری اور بخار کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ہوآن پیڈرو فرانکو کا نام 33 سال کی عمر میں 2017 میں دنیا کے سب سے وزنی شخص کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close