Featuredسندھ

سپر ہائی وے پر مسافر وین میں آتشزدگی

کراچی : سپر ہائی وے پر مسافر وین میں آتشزدگی سے 8 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق نوری آباد کے نزدیک مسافر وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جھلس کر جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں  کو طبی امداد کے لئے نوری آباد اسپتال روانہ کیا گیا ہے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

جب کہ آگ لگنے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close