لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید نے نواز شریف سے 10 سوال پوچھ لیے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں کسی سے ہدایات لے کر بات نہیں کرتا ، میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، دن میں ملتا ہوں اور خوشی سے ملاقات کرتا ہوں۔
وزیر ریلوےنے کہا ہے کہ آج نوازشریف کے لیے 10 سوال چھوڑ کرجارہا ہوں۔
انہوں نے سوال اٹھائے کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے کتنی بار ملاقات کی؟
اجمل قصاب کے گھر کا پتہ غیر ملکیوں کو کس نے دیا؟
دشمن ملک کے سربراہ مودی کو باہر سے فون کیوں کرتے تھے؟
لندن سے پتھراؤ کی منصوبہ بندی کتنے دنوں میں ہوئی؟
لاہور سے حملہ آوروں کی بسیں جسٹس سجاد پر حملے کے لیے کس نے بھیجیں؟
ان کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس کے پیچھے کون تھا؟
آج اعتراف کر لیا تو پہلے انکار کیوں کیا؟
ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے؟
قوم کو آگاہ کیا جائے کہ انتخابات کے لیے قطر سے کتنی رقم آئی؟
بے نظیر کی کردار کشی کیلیے پیڑ گلبرگ کے جعلی دستخط سے حسین حقانی کے ذریعے خط کس نے جاری کروایا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت طلب کرتی ہے تو بہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ یہ قومی اشوز پر ملاقات کرتے ہیں اور ذاتی ایجنڈے پر بات کرتے ہیں۔ 14 وزارتوں پر فائز رہا ہوں، سینئر ہوں مشورے دیتا ہوں لیتا نہیں۔ خدشہ ہے (ن) اور (ش) میں (ط) نکل نہ آئے۔ 36 سال میں محمد زبیر کی آرمی چیف سے ملاقات نہیں ہوئی۔
شیخ رشید نے کہا کہ عدالت طلب کرتی ہے تو بہانہ بنایا جاتا ہے کہ طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ میں آرمی چیف سے ملاقات کروں تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں کسی کا مشورہ لیتا نہیں دیتا ہوں۔ میں خفیہ ملاقاتیں نہیں کرتا، دن میں ملتا ہوں اور خوشی سے ملاقات کرتا ہوں۔
ن لیگ کے کئی لوگ استعفیٰ نہیں دیں گے۔ جو استعفیٰ دیں گے ان کی نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ پیپلز پارٹی بھی سندھ سے استعفیٰ نہیں دے گی۔