Featuredپاکستان

دکھ ہے نواز شریف لندن بیٹھ کر قومی راز اگل رہے ہیں، امجد شعیب

جنرل (ر) امجد شعیب نے نواز شریف کے بیان پر کہا ہے کہ نواز شریف نے کریڈٹ لینے کے چکر میں قومی رازوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قومی رازوں سے متعلق دئیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ راز داری کا حلف اٹھایا گیا اور دوسری سرزمین پر راز فاش کیا جارہا ہے۔

امجد شعیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد ملک کے رازوں کا حلف اٹھایا جاتا ہے، نواز شریف کی جانب سے انتہائی غلط حرکت کی گئی ہے، نواز شریف کریڈٹ لینے کے چکر میں رازوں سے پردہ اٹھارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریورس انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں اپنا لوہا منوایا ہے، ہمارے لیے فخر کی بات ہے، ہماری میزائل ٹیکنالوجی جدید ہے اور پاکستان نے ہمیشہ اپنے دفاعی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔

جنرل امجد شعیب نے مزید کہا کہ دکھ ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر ایسی باتیں کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close