Featuredدنیا

مصر سے ڈھائی ہزار سال قدیم 59 حنوط شدہ لاشیں دریافت

قاہرہ : ماہرین آثار قدیمہ نے جنوبی مصر کے قبرستان سے ہزاروں سال قبل دفن کی گئی درجنوں حنوط شدہ لاشیں دریافت کرلیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے جنوب میں علاقے سفارۃ میں واقع قبرستان سے ماہرین نے 59 ممیز برآمد کی ہیں جنہیں ڈھائی ہزار سال حنوط کرکے دفن کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دریافت ہونے والی یہ حنوط شدہ لاشیں بہترین حالت میں ہیں اور انہیں لکڑی کے تابوتوں میں بند کیا گیا تھا۔

سپریم کونسل سیکریٹری جنرل نوادرات مصطفیٰ وزیر نے کہا کہ ’ہم اس دریافت پر بہت خوش ہیں۔‘

 

مصر کے وزیر سیاحت و نوادرات خالد العنانی کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں 4700 سال قدیم ہرم جوزر کے پاس مزید تابوت بھی ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن تلاش آخری دن نہیں بلکہ میرے خیال سے یہ ایک عظیم دریافت کی شروعات ہے۔

وزیر نے بتایا کہ دریافت ہونے والی حنوط شدہ لاشیں تقریباً 2500 سال قبل دفنائی گئیں اور ان کا تعلق قدیم مصر میں چھٹی یا ساتویں صدی قبل مسیح کے زمانے سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان تمام تابوتوں کو مصر کے گرینڈ میوزیم منتقل کیا جائے گا جسے جلد ہی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close