Featuredدنیا

جھریاں ختم کروانے والی خاتون کا منہ مفلوج ہوگیا

یجنگ : چہرے کی جھریاں ختم کروانے والی چینی خاتون کا آدھا منہ مفلوج ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ہونگ ژہو میں 29 سالہ خاتون چہرے کا کاسمیٹ کلینک سے جھریاں ختم کروانا مہنگا پڑگیا۔

خاتون نے کلینیک سے جھریوں کو ماند کرنے کےلیے رنکل فلرز لگوائے تھے جس کے بعد ان کا منہ ٹیڑھا ہوگیا۔

خاتون نے مقامی کاسمیٹکس اسپتال سے چہرے پر جھریاں ختم کرنے والے فلرز انجیکشن لگوائے تھے جس کو لگوانے کے ایک ہفتے بعد خاتون جب صبح سو کر اٹھیں تو ان کا آدھا منہ مفلوج ہوچکا تھا۔

خاتون آدھا چہرہ مفلوج ہونے کے سبب منہ اور بائیں آنکھ ٹھیک سے بند بھی نہیں کرپا رہی ہیں جبکہ انہیں پانی پینے اور کھانا تک چبانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ روزانہ جب میں اپنے چہرے کو اس حالت میں آئینے میں دیکھتی ہوں تو میرا خودکشی کرنے کا دل کرتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون ژہاؤ کو فیشنل نیرو پیرالیسس ہوا ہے اور ان کا منہ واپس پہلے کی طرح کب ہوگا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، اسے ٹھیک ہونے میں کئی دن، ماہ یا سال لگ سکتے ہیں جبکہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ان کا منہ کبھی ٹھیک نہ ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے اسپتال کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے اور اس معاملے کا فیصلہ اب عدالت میں ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close