Featuredدنیا

اگلے 48 گھنٹے صدر ٹرمپ کیلئے اہم ہیں، وائٹ ہاؤس ڈاکٹرز

واشنگٹن : امریکی ملٹری اسپتال نے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دے دئیے، وائٹ ہاؤس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حالت تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اؤل میلانیا ٹرمپ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں وائٹ میں ہی قرنطینہ کردیا گیا تھا اور ان کا علاج ملٹری اسپتال میں کیا جارہا تھا تاہم ابھی بھی انکی حالت سدھرنے کا نام نہیں لے رہی۔

وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور میلانیا ٹرمپ کا علاج جاری ہے لیکن ان کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے اور اگلے ارتالیس گھنٹے صدر ٹرمپ کےلیے بہت اہم ہیں۔

صدرٹرمپ نے اسپتال سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، صحت کے حوالے سے اگلے چند دن مشکل ہیں، واپس آ کر انتخابی مہم مکمل کروں گا اور بہت جلد آپ لوگوں کے درمیان ہوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close