Featuredانٹرٹینمنٹ

اداکارہ منال خان سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

کراچی: اداکارہ منال خان فوٹو شوٹ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

اداکارہ منال خان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔

حال ہی میں ایک فوٹوشوٹ کے سیٹ سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں ان کا لیٹنے کا انداز لوگوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور لوگوں نے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔

ویڈیو میں منال خال اور ماڈل حسین لہری کسی برانڈ کے فوٹوشوٹ کے لیے موجود ہیں اور منال خان سیٹ پر لیٹی ہوئی ہیں۔ لوگ ان کے لیٹنے کے انداز پر کافی تنقید کررہے ہیں۔

کچھ لوگوں نے انہیں فوٹوشوٹ کے سیٹ پر مردوں کی موجودگی میں بڑے آرام سے لیٹنے پر بیغیرت قرار دیا تو کسی نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی طرف جارہی ہے۔

ایک صارف نے منال خان کو شرم دلائی جب کہ ایک صارف نے کہا کہ ان کے والدین کو اپنی بیٹیوں کو ایسے دیکھ کر افسوس نہیں ہوتا۔ منال خان کی ایک مداح نے انہیں اس انداز میں دیکھ کر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان سے یہ امید نہیں تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close