Featuredانٹرٹینمنٹ

باہو بلی کی ہیروئن بھی کرونا وائرس شکار

ممبئی : مشہور بالی ووڈ فلم بابہو بلی کی ہیروئن بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا مسلسل بھارتی شوبز ستاروں کو بھی اپنا شکار بنا رہی ہے، حال ہی میں باہو بلی فلم کی اداکارہ تمنا بھٹایا کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

اداکارہ تمنا بھاٹیا ویب سیریز کی شوٹنگ کیلئے بھارتی شہر حیدر آباد میں تھیں جہاں ان میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ علامات ظاہر ہونے پر اداکارہ نے ٹیسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا ہے اور انہیں حیدرآباد کے ہی مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

اس سے قبل اگست میں بھی اداکارہ کے والدین میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا تھا۔

خیال رہے کہ تمنا بھاٹیا تامل فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں اور بالی وڈ میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں جب کہ انہوں نے مشہور فلم ’باہو بلی‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close