Featuredانٹرٹینمنٹ

سنجو بابا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداحوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی

ممبئی : پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا مشہور بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی نئی تصویر نے مداحوں کو پریشان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے مداحوں کو ان کی صحت سے متعلق سوچنے پر مجبور کردیا ہے، جس میں انتہائی کمزور نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ دنوں سنجو باباکے نام سے مشہور اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کا علاج جاری ہے۔

سنجے دت کی ممبئی میں کیموتھراپی ہوئی تھی جس کے بعد وہ بچوں سے ملنے دبئی چلے گئے تھے تاہم اب دوسری بار کیمو تھراپی کےلیے ممبئی واپس آئے ہیں۔

سنجو بابا کی ایک خاتون مداح کے ساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان کی جلد صحتیابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار کینسر کے باوجود کئی فلموں کی شوٹنگ کررہے ہیں اور سائن کیے گئے پروجیکٹ ختم کرکے یکسوئی سے اپنا علاج کرانا چاہ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close