Featuredدنیا

103 سالہ شخص نے اسکائی ڈائیونگ کرکے عالمی ریکارڈ بنالیا

واشنگٹن : عمر رسیدہ امریکی شخص نے 14 ہزار فٹ کی بلندی سے ڈائیونگ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امریکا سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ معمر شخص نے اسکائی ڈائیونگ کی ہے۔

ایڈوینچر کے شوقین 103 سالہ معمر شخص نے اسکائی ڈائیونگ کر کے ناصرف سب کو حیران کر دیا بلکہ انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا دیا ہے۔

معمر شخص نے 2017 میں اپنی 100ویں سالگرہ کے موقع پر جشن کے طور پر پہلی مرتبہ اسکائی ڈائیونگ کی تھی جس کے بعد انہوں نے اب 2020 میں اپنے دو جڑواں پوتوں کے گریجویشن مکمل ہونے کی خوشی میں اسکائی ڈائیونگ کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close