Featuredپاکستان

وزیراعظم عمران خان 68 واں جنم دن، ہیپی برتھ ڈے پی ایم ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج اپنی 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں، جنم دن کے موقع پر ‘ہیپی برتھ ڈے پی ایم’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج 68 برس کے ہوگئے، سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے مداحوں کی جانب سےسالگرہ کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

عوام نے اپنے وزیراعظم کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، کسی نے بانوے کے ورلڈکپ کی تصاویر شیئر کیں تو کسی نے عمران خان کے بچپن سے آج تک کی یادگار تصاویرسوشل میڈیا پر ڈالیں۔

یاد رہے کہ عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا تو پاکستان کو ورلڈکپ کا فاتح بنایا اور جب سماجی میدان میں قدم رکھا تو کینسر کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے اسپتال بنایا۔

خان صاحب کی سالگرہ کے موقع پر کچھ صارفین نے حکومتی غلطیوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تنقید کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close