Featuredدنیا

آرمینیا اور آذربائیجان کی جھڑپوں کے باعث لوگ گرجا گھر میں پناہ لینے پر مجبور

آرمینیا اور آذربائیجان کی مسلح جھڑپوں کے باعث اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں عام شہری بھی شامل ہیں۔

دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں اور ٹینکوں سے ہونے والی گولہ باری کے باعث حالیہ جنگ کی وجہ بننے والے علاقے ناگورنو کاراباخ کا ایک گرجا گھر لوگوں کے لیے اب ایک پناہ گاہ بن چکا ہے۔

گرجا گھر کے قریب رہائش پذیر افراد کے لیے اس گرجا گھر کا تہہ خانہ ایک محفوظ پناہ گاہ ہے۔

پادری کا کہنا تھا کہ پورے علاقے میں یہ گرجا گھر ہی سب سے زیادہ محفوظ جگہ ہے۔ یہاں پناہ گزینوں کے لیے انتظام کیا گیا ہے تاہم بار بار بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔

گرجا گھر کا وسیع و عریض ہال نما تہہ خانہ کئی گھرانوں کے لیے عارضی گھر بن گیا ہے

گرجا گھر میں موجود ایک پادری کا کہنا تھا کہ “ہم دشمن کو اپنے ملک کے اندر نہیں آنے دیں گے۔ یہ آرمینین مسیحیوں کی سرزمین ہے اور یہاں کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان لڑائی میں اب تک 40 شہریوں سمیت 250 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close