Featuredپاکستان

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ لی فہرست میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟

تمام ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے نے سال 2020 کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست پاکستان کو دنیا کا 70 واں طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا ہے۔

عالمی ادارے ’پاسپورٹ انڈیکس‘ کی فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، رینکنگ میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار پاسپورٹ کی موبائیلیٹی ریٹ کو قرار دیا گیا ہے۔

موبائیلیٹی ریٹ یا اسکور کسی بھی پاسپورٹ کی وہ طاقت ہے کہ جس کے ذریعے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ پاسپورٹ کتنے ممالک تک باآسانی رسائی حاصل کرسکتا ہے، اس حساب سے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی فہرست میں نیوزی لینڈ کو پہلے جبکہ عراق کو آخری نمبر پر رکھا ہے۔

وہ شہری جو نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھتے ہیں وہ 129 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں، 86 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 43 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت ان کو میسر ہے۔

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان 70 ویں نمبر پر ہے، جنگ زدہ ملک عراق کو رینکنگ میں سب سے آخری پوزیشن دی گئی۔

فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ کے بعد جرمنی، آسٹریا، لگزمبرگ، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور اسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کی موبائیلیٹی ریٹ نیوزی لینڈ کے بعد سب سے بہتر ہے۔

رینکنگ میں پاکستان کا موبائیلیٹی ریٹ اس وقت 38 ہے یعنی ملکی پاسپورٹ رکھنے والے افراد 38 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں اور ان میں 8 ممالک کا ویزہ معاف ہے، 30 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close