Featuredانٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کی گئی تو یہ مناسب نہیں

پاکستان میں نامناسب اور غیراخلاقی مواد کو ہٹانے میں ناکامی پر سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر 9 اکتوبر سے پابندی لگادی گئی ہے۔

ملک میں ٹک ٹاک کی بندش پر عوام کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایپ پر عارضی پابندی سے اتفاق کیا ہے لیکن مستقل پابندی کی مخالفت کی۔

جنت مرزا نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اس وقت جاپان میں ہوں اور مجھے پاکستان سے کال آئی تھی کہ وہاں ٹک ٹاک پر پابندی لگادی گئی ہے۔

&

 

View this post on Instagram

 

PTA ki call ae thi. Tiktokers nahi rahay.💔😂 p.s : Tiktok ban honay ka dukh aaj ki trolls ne pee lea.😂

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_) on

;

جنت مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ٹک ٹاک پر مستقل پابندی عائد کی گئی تو یہ مناسب نہیں ہے کیونکہ ٹک ٹاک پر کافی لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے تھے، انہیں مختلف آفرز مل رہی تھیں اور وہ اپنا کیریئر بنارہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ٹک ٹاک پر مستقبل پابندی نہیں ہونی چاہیے بلکہ یہ عارضی پابندی کے بعد معیاری قواعد کے ساتھ واپس آئے تاکہ وہ لوگ جو اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس ایک پلیٹ فارم موجود ہو۔

پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا اس ویڈیو ایپلی کیشن پر ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر بن گئی تھیں۔

جنت مرزا اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبولیت رکھتی ہیں اور ان سے قبل کسی پاکستانی کو ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز کا اعزاز حاصل نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close