Featuredسندھ

جامعہ فاروقیہ کے مہتمم قاتلانہ حملے میں جاں بحق

کراچی: جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل قاتلانہ حملے میں ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔

شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم افراد نے مولانا کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ڈاکٹر عادل اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے جب کہ حملے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔

لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ سے ڈاکٹر عادل جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر عادل خان جامعہ فاروقیہ کے مہتمم تھے اور مولانا سلیم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close