Featuredسندھ

کراچی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی : پولیس نے شہر قائد میں لوٹ مار کے دوران شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے ضلع ملیر میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کے دوران شہری کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے یکم ستمبر کو شاہ لطیف ٹاؤن میں لوٹ مار کی تھی۔

ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ملزم گل خان کے موبائل فون کے سی ڈی آر کے ذریعے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی اعتراف جرم کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close