Featuredانٹرٹینمنٹ

حریم شاہ کا ٹک ٹاک سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

بے حیائی کے خاتمے کے لیے اسلامی قوانین کا نفاذ ضروری ہے

کراچی : معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وزیراعظم سے ٹک ٹاک پر عائد کی گئی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پہلے اسلامی قوانین نافذ کریں جس کے بعد بے حیائی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

کراچی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے سینسر بورڈ جیسے ادارے موجود ہیں جو ایسے افراد بے حیائی پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کے ذریعے پاکستانی نوجوان پوری دنیا میں مشہور ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک سے اگر بے حیائی پھیلتی ہے تو اس کی روک تھام کے لئے پہلے قانون سازی کریں پھر ایپ کو بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے پاس کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہیں ہے جہاں وہ جا کر اپنا ٹیلنٹ دکھا سکے، اس طرح کے اقدام سے نوجوانوں کے ذہن مفلوج ہو جائیں گے۔

حریم شاہ نے کہا کہ بتایا جائے کہ پاکستان میں بننے والے ڈرامے کیا یہاں کے کلچر کو سامنے لا رہے ہیں؟ اگر بے حیائی کا جواز بنا کر ٹک ٹاک پر پابندی کی گئی ہے تو ہر بے حیائی پھیلانے والی چیز کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک میں کوئی بے حیائی نہیں ہے، یہ بس ٹیلنٹ دکھانے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close