Featuredکھیل و ثقافت

سابق بھارتی کرکٹر کی پھندا لگی لاش برآمد، خودکشی کا قتل؟

نئی دہلی : سابق بھارتی کرکٹر نے خود کو پھانسی لگاکر اپنی جان لے لی، پولیس نے خودکشی اور قتل کے پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر کی پھندا لگی لاش ریاست کیرالہ میں واقع ان کے گھر سے برآمد ہوئیں، لاش کو کرکٹر کے بیٹے اور بیوی نے دیکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منی سریش کمار ایک بہترین کرکٹر تھے لیکن وہ شراب نوشی اور بات بات جھگڑنے کے عادی تھے لیکن اس کے باوجود مالی طور پر مستحکم تھے۔

ایک اور بھارتی کرکٹر نے نام ظاہر نہ کرنے پر کہا کہ مالی حالات مستحکم ہونے کے باوجود سریش کمار کا خودکشی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے لیکن یہ واقعہ لگتا خودکشی کا ہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سریش کمار نے 1991 سے 92 تک 72 فرسٹ کلاس میچز کھیلے اور اس دوران انہوں نے 196 وکٹس حاصل کیں جبکہ 77.27 کی اوسط سے 1657 رنز اسکور کیے، جس میں سات سنچری اور نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 47 سالہ سریش کمار انڈر 19 کرکٹ ٹیسٹ میں راہول ڈریویڈ کے ساتھ ٹیسٹ ٹیم میں شامل رہے ہیں، ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور بیوی شامل ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ خودکشی کا ہی لگتا ہے لیکن قتل کے پہلو سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close