Featuredدنیا

مسافر بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم، 20 مسافر ہلاک

بنکاک : تھائی لینڈ میں مسافر بس تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرین اور مسافر بس میں تصادم کا خوفناک واقعہ تھائی لینڈ کے صوبے چاچوئنگساو میں پیش آیا جہاں بدھ مت کے ایک تہوار میں جانے والی بس تصادم کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ہر جانب لاشیں اور زخمی مسافر بے یارو مددگار پڑے تھے بعدازاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو مسافر بس کے ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

 

تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات عام ہیں، اقوام متحدہ کی 2018 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے تھائی لینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close