Featuredانٹرٹینمنٹ

امریکی ڈالر پر نعمان اعجاز کی تصویر شائع ہوگئی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار کی نے اپنی تصویر ڈالر پر لگاکر شیئر کردی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی تصویر امریکی کرنسی پر شائع کرکے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر شیئر کردی۔

نعمان اعجاز نے تصویر کے ساتھ کیپشن دیا کہ ’خود اپنی زندگی کا سی ای او بنیں اور پھر اپنے حساب سے جب چاہیں ترقی کریں، کسی کو نکالیں یا پھر بھرتی کریں۔‘

اداکار نے اس پوسٹ کے ساتھ معروف پاکستانی شاعر احمد فراز کا ایک شعر بھی لکھا۔

’کوشش نہ کر تو سب ہی کو خوش رکھنے کی، ناراض تو یہاں کچھ لوگ خدا سے بھی ہیں‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close