Featuredپاکستان

سلیکٹڈ وزیراعظم کے آمرانہ اقدامات برداشت نہیں کریں گے، ترجمان بلاول بھٹو تنبیہ

کراچی : ترجمان بلاول بھٹو نے عمران خان کو سلیکٹڈ وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے سے قبل پنجاب کی ناکہ بندی اور مقدمات شرمناک ہے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان بلاول بھٹو زرداری مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں کو جلسے سے روکنے اور صوبے بھر میں جلسے جلسوں کی ناکہ بندی پر کیا، انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اپوزیشن کے پہلے جلسے سے پہلے ہی گھبرا گئے۔

ممصطفیٰ نواز کھرکھر کا کہنا تھا کہ کبھی کہتے تھے ہم  آزاد قوم ہیں لوگوں کو بند نہیں رکھ سکتے اور آج وہی لوگ کرونا وائرس کی آڑ میں مقدمات درج کررہے ہیں۔

ترجمان بلاول بھٹو نے کہا کہ اعجاز سماں پر مقدمہ ہوسکتا ہے تو عمران خان پر بھی مقدمہ درج کیا جائے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ترجمان نے وفاقی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تماشہ بند ہونا چاہیے کیونکہ ہم کسی صورت آمرانہ اقدامات برداشت نہیں کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close