More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

شہزادہ ہیری اور ولیم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لندن : امریکی میگزین ووگ کے سرورق کے معاملے پر برطانوی شہزادوں ولیم اور ہیری میں تخلیاں بڑھ گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل میگزین کے ستمبر کے شمارے کے لیے بطور ایک مہمان ایڈیٹر شامل ہوئیں اور انہوں نے سرورق(ٹائٹل پیج) بھی تیار کیا تھا۔

رابرٹ لیسی نامی شاہی مصنف نے اپنی کتاب بیٹل آف برادرز میں دعویٰ کیا ہے کہ میگھن مرکل کے ووگ میگزین کے معاملے پر شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری میں تلخ ٹکراؤ ہوا ہے، کیوں کہ میگزین میں جو کچھ شامل کیا گیا اسے شاہی خاندان نے ناپسند کیا ہے۔

مصنف کا کہنا تھا کہ ولیم نے اسی نتاظر میں رابطہ کرکے ہیری سے شکایت کی کیوں کہ شاہی خاندان سیاسی طور پر غیرجانب دار رہنا چاہتا ہے، لیکن دونوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے کیوں کہ ہیری نے میگھن کی حمایت کی۔

رابرٹ لیسی کے مطابق میگھن اور ہیری نے مبینہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بالمورل سمر میں شریک نہیں ہوں گے۔

میگھن نے میگزین کے فرنٹ پیج کے لیے دنیا بھر سے ایک درجن سے زیادہ خواتین کو منتخب کیا تھا۔ جن میں کلائمیٹ چینج کی سرگرم رکن گریٹا تھنبرگ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈرا آرڈن بھی شامل تھیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close