More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

کل جو دو بچوں نے تقریریں کیں ان پربات نہیں کرناچاہتا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا اپوزیشن اب ایک مختلف عمران خان دیکھے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے جلسے سے متعلق انھوں نے مزید کہا 11سال پہلے میں نے کہا تھا کہ سرکس شروع ہوگا، کل جو دو بچوں نے تقریریں کیں ان پربات نہیں کرناچاہتا، ایک ان میں سےنانی ہوگئی ہےلیکن میرے لیے بچی ہے۔

عمران خان نے پی ڈی ایم کے جلسے کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا اپوزیشن اب ایک مختلف عمران خان دیکھے گی ، کسی ڈاکو کو اب کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا، نواز شریف کو وطن واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ملک کی بہت بڑی لعنت ہے، قائداعظم نے بھی ذخیرہ اندوزی کو بھی بڑی لعنت قرار دیا، ٹائیگر فورس نے کہیں بھی خود مداخلت نہیں کرنی، ٹائیگرفورس نے تصویر لینی ہے اور پورٹل پر ڈال دینی ہے، باقی کام ہمارا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا کرنے سے کچھ لوگ آسکتے جو پیسہ بنانےلگیں گے، اس وقت شوگربنانے والے تھوڑے سے اور بہت طاقتور لوگ ہیں، شریف خاندان اور زرداری کی بھی شوگرملز ہیں، جوقیمت وہ چاہتے تھے وہی مقررکر دیتے تھے، اس بار ہم نے قیمت مقرر کرنے کا ایک طریقہ بنایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوبارہواں کھلاڑی ہے، اس پرمیں کیابات کروں، لندن میں جس نےبیٹھ کربات کی اس پربات کرناچاہتاہوں،اس کی شکل دیکھیں جب یہ برطانیہ جارہاتھااوردیکھیں وہاں جا کر کیا شکل بنائی، شیریں مزاری نےجاتےوقت کاحال دیکھاتواس کی آنکھوں میں آنسوآگئے، میری آنکھوں میں بھی آنسو آجاتے اگر اس کو جانتا نہ ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ ہالی وڈ میں بھی کوئی ایسی ایکٹنگ نہیں کرسکتا، جو شہبازشریف نے کی، جب شیریں مزاری رونے لگی تو ان کو تو باہر جانے ہی دینا تھا، اس نے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کےخلاف غلط زبان استعمال کی۔

ان کا کہنا تھا کہ برصغیرکی تاریخ میں ایسی حکومت نہیں، جومودی کےجتنی پاکستان نےنفرت کرتی ہو، پرسوں سیکیورٹی فورسز کے 20 لوگوں نے شہادت پائی ، اور یہ ہمارے لیے اور ملک کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ گیدڑ دم دبا کر باہر بھاگا تھا، یہ وہ نواز شریف ہے، جو آج فوج اور فوج کے خلاف ایسی زبان استعمال کررہا ہے، نوازشریف جنرل جیلانی کے گھر پرسریا بناتے ہوئے وزیربنا، یہ ضیاالحق کے جوتے پالش کرکے وزیراعلیٰ بنا، افسوس ہےکہ ہمارے ملک کی عدالتوں نےاس کی مددکی، یہ وہ آدمی ہے، جس نے زرداری کو 2 بار جیل میں ڈالاتھا۔

انھوں نے کہا کہ گھوسٹ وارز میں ذکرہے نواز شریف نے امریکی فوج سے تحفظ مانگا، یہ لوگ اپناچوری کاپیسہ بچانے کے لیے ملک بیچ سکتےہیں، جو میر جعفر اور میر صادق نے کیا یہ لوگ وہ کرتے ہیں، یہ حملہ جنرل باجوہ پرنہیں پاکستانی فوج پرہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہی بات نریندرمودی کررہاتھا، کہتا تھا نواز شریف پسند ہے،آرمی چیف نہیں، میں نے دنیا کو مودی کی شکل دکھائی کہ یہ کتنا بڑا انتہا پسند ہے، بھارتی میڈیامیں آرہا ہے کہ نواز شریف کتنا جمہوریت پسند ہے۔

عمران خان نے کہا کیا بھارت کونہیں پتہ کہ یہ وہ وزیراعظم ہےجس نےسپریم کور ٹ میں حملہ کرایاتھا، ظلم یہ ہےکہ باقی عدلیہ کوبریف کیس دےکرخریداتھا، یہ جسٹس قیوم کو کہتا تھا کہ بے نظیر کو 5سال سزا دو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نااہلی پرالیکشن ہواان کی اہلیہ نےالیکشن لڑا، ان لوگوں نےایک ضمنی الیکشن پرڈھائی سوکروڑخرچ کیا، ہمارےپاس ڈھائی سوکروڑ خرچ کرنے کے دستاویز ثبوت ہیں، ہم نےکیس نیب کودیدیا ہے، اب اپوزیشن جوعمران خان دیکھیں گے وہ بہت مختلف ہوگا، کسی ڈاکو کو اب کوئی پروڈکشن آرڈر نہیں ملے گا۔

وزیراعظم نے عدلیہ اور نیب کو پیغام دیتے ہوئے کہا لوگ چاہتے ہیں، ان چوروں سے پیسہ واپس آئے، عدلیہ کو حکومت سے جو مدد چاہیے وہ دینے کو تیار ہیں، روز سماعتیں کرکے کیس ختم کریں، خدا کا واسطہ ہے کہ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچاؤ۔

وزیراعظم نے کہا آج سےمیری پوری کوشش ہےکہ نوازشریف کو یہاں لایا جائے، یہاں تمہیں عام جیل میں ڈالیں گے،وی آئی پی جیل میں نہیں، تم واپس آؤ دیکھنا تمہیں کیسے رکھتےہیں۔

انشااللہ اب میں آپ کو مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، ملک سے پیسہ لوٹ کر باہر جانے والوں کو خود پکڑوں گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close