Featuredکھیل و ثقافت

عمر گل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

نیشنل ٹی20 کپ میں اپنی ٹیم بلوچستان کے ایونٹ سے اخراج کے بعد 36سالہ عمر گل نے ہر طرز کی کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

اپنی عمدہ یارکرز کی وجہ سے ‘گُل ڈوزر’ کے نام سے مشہور عمر گل نے 2003 میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف بالترتیب ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹئی20 میچوں میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی۔

انڈر 19 سطح پر پاکستان کی نمائندگی خصوصاً 2002 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جرسی پہننے والے عمر گل نے صرف 9 فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے جب 2003 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کے نتیجے میں انہیں پاکستانیی ٹیم کے لیے طلب کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نوجوان عمر گل نے 15 وکٹیں لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا لیکن دراصل انہیں اصل شہرت 2004 میں پاکستان کے دورے پر آئی بھارتی ٹیم کے خلاف عمدہ باؤلنگ سے ملی۔

سچن ٹنڈولکر اور وی وی ایس لکشمن سمیت تمام بھارتی بلے باز عمر گل کی سوئنگ باؤلنگ کے سامنے بے بس نظر آئے اور انہوں نے اننگز میں 5 وکٹیں لے کر پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی، اس عمدہ باؤلنگ پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور پاکستان نے باآسانی میچ جیت لیا۔

عمر گل کا بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر 2003 سے 2016 تک جاری رہا لیکن اس دوران وہ انجری مسائل کی وجہ سے پاکستان کی مستقبل نمائندگی نہ کر سکے۔

ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے قطع نظر ٹی20 کرکٹ دنیا بھر میں مقبول ہوئی تو عمر گل اس فارمیٹ کے سب سے کامیاب باؤلر کے طور پہر ابھر کر سامنے آئے اور 2007 اور 2009 کے ورلڈ ٹی20 میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر رہے۔

اپنی شاندار یارکرز کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے بلے بازوں کے لیے وبال جان بنے رہے اور ایک عرصے تک ٹی20 کرکٹ میں عالمی نمبر ایک باؤلر کے منصب پر فائز رہے۔

عمر گل نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2013 میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران کھیلا تھا جبکہ 2016 میں آخری ون ڈے اور ٹی20 میچ کھیلا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں 400 سے زائد وکٹیں لینے والے فاسٹ باؤلر نے کیریئر میں مکمل سپورٹ کرنے پر اپنے شائقین اور اہلخانہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close