Featuredسندھ

گوجرانولہ جلسہ ناکام تھا تو پھر حکومت کو پریشانی کس کی ہے

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے نوازشریف کے مکمل بیانیے سے اختلاف کردیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے باغِ جناح کا دورہ کیا اور کل ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

راد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ کسی حد تو درست ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کا سربراہ میں ہوں تو پولیس کے غلط کاموں کا جواب بھی میں ہی دوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’پیپلزپارٹی ہر سال 18 اکتوبر کو شہدا کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد کرتی ہے، رواں سال پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی قیادت نے اس جلسے کو عزت بخشی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عام آدمی کو پریشانیوں کا سامنا ہے، کل پورے سندھ سے عوام یہاں احتجاج ریکارڈ کرانے آئیں گے، شبلی فراز کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ کل وہ یہاں آکر  اپنی آنکھوں سے جلسے کے مناظر دیکھیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا اگر کل گوجرانولہ میں ہونے والا جلسہ ناکام تھا تو پھر حکومت کو پریشانی کس کی ہے، حکومتی نمائندے سکون سے جاکر گھر بیٹھیں، جلسوں میں ماسک پر وہ لوگ تنقید کررہے ہیں جو بند کمروں میں بھی ماسک استعمال نہٰں کرتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close