Featuredانٹرٹینمنٹ

آمنہ الیاس اور عائزہ خان کے درمیان نوک جھونک

معروف اداکارہ عائزہ خان اور ماڈل آمنہ الیاس کے درمیان سوشل میڈیا پر نوک جھونک ہوئی۔

معروف ماڈل آمنہ الیاس کئی دنوں سے رنگ گورا کرنے والی کریم کے اشتہارات میں کام کرنے والے فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ دنوں فیئرنس کریم کے اشتہار میں کام کیا تو آمنہ الیاس نے وہی روش اختیار کرتے ہوئے عائزہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

عائزہ خان نے خاموشی توڑتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹڑ پر لکھا کہ ’آمنہ الیاس آپ نے بہت محنت سے انڈسٹری میں مقام بنایا ہے اور امید ہے مستقبل میں بھی آپ ایسے ہی کام کرتی رہیں گی۔

عائزہ نے مزید لکھا کہ آمنہ آپ کو ان فضول باتوں میں نہیں پڑنا چاہئے، میری نیک تمنائیں اور محبت ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔

آمنہ الیاس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی آپ سے محبت کرتی ہوں، آپ نے بہت اچھی نصیحت کی ہے اور مجھے آپ کی رہنمائی کی مستقبل میں بھی ضرورت ہوگی۔

ماڈل آمنہ الیاس نے عائزہ سے سوال کیا کہ لیکن آپ نے مجھے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان فالو کیوں کیا؟

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close