Featuredکھیل و ثقافت

پی سی بی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی سے ویزوں کی یقین دہانی مانگ لی

بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں، یہ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی سے ویزوں کی یقین دہانی مانگ لی۔

بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں، یہ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے

پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی جنوری تک پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے سے متعلق آگاہ کرے، دونوں ملکوں کے حالات کشیدہ ہیں، اس لیے ویزوں کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا معاملہ ہے، ہم نے خدشات سے آگاہ کردیا، میزبان ملک کے ساتھ معاہدے میں یہ واضح ہے کہ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ویزے اور رہائش دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز اگلے 4 سال تک نہیں ہو سکتی، بھارت سے کرکٹ ہمارے اختیار میں نہیں، یہ فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔

2021 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں شیڈول ہے تاہم ابھی تک آئی سی سی کی جانب سے 22-2021 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میزبان کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث اب نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی ہو چکا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close