Featuredکھیل و ثقافت

بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز کیوں نہیں دیا؟ کامران اکمل پی سی بی سے نالاں

لاہور : قومی کرکٹر کامران اکمل بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز نہ ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے دلبرداشتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر کامران اکمل بھی پی سی بی کی زیادتیوں کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر نے زیادہ کیچز پکڑنے کے باوجود بہترین وکٹ کیپر قرار نہ پانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کامران اکمل نے ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کو ای میل بھی بھیجی ہے، جس میں انہوں نے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز نہ ملنے کو زیادتی قرار دیا ہے۔

کرکٹر نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو کو بھی ای میلز بھیجیں جس پر وسیم خان نے کامران اکمل کو معاملے کو دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے کامران اکمل نے 10 میچز میں 11 شکار کیے جن میں 8 کیچ اور 3 اسٹمپڈ شامل ہیں، ان کی جگہ چیمپیئن شپ کے بہترین وکٹ کیپر قرار پانے والے محمد رضوان نے 12 میچز میں 6 کیچز اور 2 اسٹمپڈ کرکے 8 کھلاڑیوں کو پویلین بجھوانے میں مدد دی۔

نیشنل ٹی 20 کپ میں محمد رضوان کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا تھا جس پر کامران اکمل نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close