Featuredانٹرٹینمنٹ

مزار قائد کی بے حرمتی، آمنہ الیاس کے ہاھتوں کیپٹن(ر) صفدر کی چھترول

کراچی : مزار قائد کی بے حرمتی کرنے پر پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی کیپٹن (ر) صفدر کی چھترول کردی۔

سینئراداکار خالد انعم کے بعد پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کی بے حرمتی کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کو لفظی گولہ بارود کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ ’کیپٹن صفدر کی جانب سے مزار قائد پر نعرے لگائے گئے کہ ’ووٹ کو عزت دو‘۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے سیاست دانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ‘سیاست اور گٹر میں اب کوئی فرق نہیں رہا’۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’یہ لوگ مجمع اکٹھا کرتے ہیں صرف اپنے مفاد کے لیے قائد اعظم کو یہ عزت دے رہے ہیں، مجھے یہ بتائیں کیا یہ لوگ اپنے والدین کی قبروں پر بھی جاکر ایسے ہی شور کرتے ہیں اور نعرے لگاتے ہیں۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ مریم نواز، بلاول بھٹو یہ بنیں گے ہمارے حکمران جو جلسوں میں جاکر انڈوں اور ٹماٹروں کے ریٹ بتاتے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے آخر میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ کیپٹن (ر) صفدر اور دیگر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی کے جناح گراؤنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کےلیے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کراچی پہنچے تھے اور جلسے میں شرکت سے قبل انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close