Featuredپاکستان

‘تین حج سیزن کا انتظام حکومت ہی کرے گی’

اسلام آباد : معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مولوی ہے جس نے فیس کی جلدی میں غلط دولہے سے نکاح پڑوا دینا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری بہن جلدی میں ہے جو ہر ہفتے حکومت کو گھر بھیجنے کا تجزیہ کرتی ہیں۔

شہباز گل نے ٹوئٹر پر دیئے گئے بیان میں اپوزیشن جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مولوی ہے جس نے فیس کی جلدی میں غلط دولہے سے نکاح پڑوا دینا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط کا کہنا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کا بیان تجزیہ نہیں بلکہ ان کی خواہش ہے لیکن انشااللہ اگلے تین حج سیزن کا انتظام حکوت ہی کرے گی اور پھر الیکشن میں جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close