Featuredانٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار کی پراسرار موت، گھر سے لاش برآمد

نئی دہلی : معروف بھارتی اداکار سریندر بنتوال پراسرار طور پر انتقال کرگئے، گزشتہ روز گھر سے اداکار کی لاش برآمد ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے مشہور اداکار سریندر بنتوال کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے، جس پر پولیس نے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سریندر بنتوال نے کئی فلموں میں کام کیا ہے، اُن کی موت کی خبر نے کنڑ فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

دوسری جانب اُن کے مداح بھی یہ خبر سن کر شدید صدمے میں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پیسے کی لین دین کا ہوسکتا ہے، کیونکہ اس کو لے کر کافی عرصے سے تنازع چل رہا تھا۔

واضح رہے کہ سریندر بنتوال نے اپنے فلمی کیریئر میں کامیابی کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close