Featuredبلوچستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان نے دھماکا خیز مواد کوئٹہ اورژوب میں دہشت گردی میں استعمال کرنا تھا جسے سیکیورٹی فورسز قمردین کاریز میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

فورسز نے مذکورہ علاقے سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا ہے جس میں 6 سے 8 کلو کے 8 بم برآمد کئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ای ڈیز میں تیار ہونے والا سامان سے بھرا تھیلا بھی برآمد کیا گیا جبکہ تھیلے میں ریموٹ، ڈیٹونیٹرز،بال بیئرنگ، تاریں اور دیگر سامان شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان ممکنہ طور پرحال ہی میں افغانستان سے لایا گیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز بلوچستان کے علاقے اورماڑا میں دہشت گردوں نے ایک قافلے کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 14 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close