Featuredسندھ

سی اے اے مسافروں کی مشکلات کے حل کیلئے آن لائن کچہریوں کا انعقاد کرے گا

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کی مشکلات کے حل کے لیے آن لائن کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی 02 نومبر 2020 کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک آن لائن پر کھلی کچہری لگائیں گے جہاں مسافروں کے مسائل سنیں جائیں گے۔

ملک بھر کے ایئر پورٹس سے اندرون و بیرون ممالک جانے جانے اور آنے والے مسافر انتظامی اور ریگولیٹری کی شکایات کھلی کچہری میں ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کو کر سکیں گے۔

2 نومبر 2020 کو صبح 30-10 تا 30-11 تک ایک گھنٹہ ڈائریکٹر جنرل اسی اے اے آن لائن شکایات سن سنیں گے۔ مسافر پاکستان بھر کے آپریشنل ایئر پورٹس کے حوالے سے درپیش مسائل اور مشکلات آن لائن درج کروائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین آن لائن کچہری والے دن اپنا نام موبائل نمبرز ای میل اور ایئر پورٹ کا نام ان باکس کریں گے، فیس بک پر ہونے والی آن لائن کچہری کا انعقاد ایوی ایشن ڈویژن کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے۔

صارفین کے مسائل آن لائن درج ہونے کے بعد اس پر کمیٹی فوری کارروائی کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close