Featuredتجارت

پی آئی اے کا غیر ملکی ایئرلائن کے ساتھ معاہدہ

اسلام آباد: قومی ایئرلائن اور آئرلینڈ کی ریان ایئر کے مابین کارگو چارٹر معاہدہ طے پا گیا ہے۔

نیوز کے مطابق ریان ایئر نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 کارگو طیارہ پاکستان تا چین (ارمچی) پروازوں کے لیے حاصل کر لیا، یہ کارگو طیارہ لگاتار 4 ماہ تک اس روٹ پر پروازیں کرے گا۔

پی آئی اے پاکستان سے چین کے لیے ڈرائی فروٹ، چلغوزے و دیگر اشیا ایکسپورٹ کرے گا جس سے پاکستان کو زرمبادلہ حاصلِ ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کو وِڈ 19 کی وجہ سے دیگر ایئر لائنز کی طرح پی آئی اے کا بھی طیاروں کا استعمال کم ہوگیا تھا، اسی تناظر میں پی آئی اے نے اپنا ایک بوئنگ مسافر طیارہ کارگو میں تبدیل کر کے پیش کر دیا۔

پی آئی اے کا یہ جہاز فی پرواز 52 ٹن سے زائد کارگو لے جا سکے گا، اور پاکستان سے چین ڈرائی فروٹ، چلغوزے ایکسپورٹ کرے گا، اس معاہدے کے ساتھ پی آئی اے بحران کی شکار صنعتِ ہوا بازی میں دیگر بین القوامی ایئر لائنز کی طرح اسٹریٹیجک پارٹنرشپز میں شامل ہو رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ان اتحادوں کا مقصد مشترکہ طور پر ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا اور وسائل بانٹنا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سی ای او پی آئی اے کی ہدایات پر کمرشل ڈیپارٹمنٹ کرونا وبا کے دوران اہداف کے حصول کے لیے نئی جدت کے پراڈکٹس متعارف کرا رہا ہے، امید ہے اس پیش رفت سے پاکستان کی برآمدات کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close