Featuredپاکستان

بھارت قائد کے پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات نے بھارتی سازش کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی بھی ڈسکس ہورہے ہیں اور یہ بین الاقوامی سازش ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے رہنماؤں کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا، انہوں نے کہا کہ جلسوں میں تقریریں کس کو فائدہ دے رہے ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بہت بڑی جنگ شروع کردی ہے، عمران خان امن کردار پر پاکستان کو اجاگر کرتے ہیں تو کچھ کی نیندیں حرام ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نادانی میں حصہ بننے والے سمجھ لیں کہ پاکستان ہے تو سیاست ہے اور ہم ہیں، ہم نے اپنے ملک پر کوئی سمجھوتا نہیں ہے اور پاکستان کو تقسیم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا کو بھارتی میڈیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک دشمنوں کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے اور دشمنوں کی مہم کو ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی بھی ڈسکس ہورہے ہیں اور یہ یہ پاک فوج کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close