Featuredگلگت بلتستان

جو خواب ذوالفقار علی بھٹو نے دیکھا فرض ہے اسے پورا کروں

گلگت بلتستان: بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرا وعدہ ہے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر رہیں گے۔

پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ووٹ سے طاقت لیتا ہوں، کسی کے اشارے پر چلنے والا نہیں۔

میرا وعدہ ہے گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر رہیں گے، جی بی کے نمائندے قومی اسمبلی، سینیٹ میں بٹھاؤں گا، جو خواب ذوالفقار علی بھٹو نے دیکھا فرض ہے اسے پورا کروں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، یہ سمجھتے ہیں قتل کرکے آواز ختم کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی کا 2018 کا منشور ہے یہی جی بی کا مطالبہ ہے، شگر میں ہی نہیں بلکہ جی بی کے ہر علاقے تیر کو جتوانا ہے، آپ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اورشہید محترمہ کو جتوانا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سب ساتھ مل کر مسائل کا حل نکال سکتے ہیں، ماضی میں پیپلزپارٹی نے روزگار دیا، موجودہ حکومت نے ہر طبقے کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف پہنچائی ہے، سرکاری ملازمین احتجاج کررہے ہیں، آپ نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو منتخب کروانا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کے عوام کو اس حکومت سے بچانا ہے، ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے اور چوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ نہیں کرنے دینگے۔

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سب سے زیادہ توجہ تعلیم پر دی ہے، ایسے تعلیمی ادارے بنائیں گے جہاں غریب اور مزدور کو تعلیم ملے، پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close