Featuredدنیا

40 سال کی محبت پھر شادی، معمر جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک

ڈبلن : چالیس سال کی محبت کے بعد عمر رسیدہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے معمر جوڑے نے 40 سال کی رفاقت کے بعد کورونا وبا کے دوران سادہ سی تقریب میں شادی کرلی، شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

آئر لینڈ میں 86 سالہ جان برمنگھم اور 83 سالہ میری لانگ نے لاک ڈاؤن کے دوران سادہ کی تقریب منعقد کی اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

جان اور میری کی پہلی ملاقات آج سے 40 سال قبل ہوئی تھی اور پہلی ہی نظر میں دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے تھے۔

دولہا جان برمنگھم ایک کسان کے طور پر کھیت میں کام کرتے رہے ہیں جبکہ دلہن میری لانگ ڈبلن میں نیوٹی کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر معمر جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر ہوئیں تو مبارکبا دوں کا تانتا بندھ گیا اور صارفین نے خوشی اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close