Featuredدنیا

کپڑے بیچنے کیلئے خاتون زومبی بن گئی

بنکاک : تھائی لینڈ میں مردوں کے کپڑوں کی فروخت کےلیے خاتون تاجر زومی بن گئی۔

غیرملکی خبررساں اداے کے مطابق تھائی لینڈ کی کنیتھا تھونگنیک نامی 32 سالہ خاتون نے مردہ افراد کے کپڑے فروخت کرنے کے لیے ’زومبی‘ کا روپ دھار کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

خاتون نے زومبی کا روپ دھار کر آن لائن کپڑے فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا تو سوشل میڈیا پر صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کنیتھا کو رات کے ہر سیشن سے پہلے اپنا ڈراؤنا میک اپ کرنے کے لیے تین گھنٹے درکار ہوتے ہیں، سیشنز کے دوران وہ خریداروں کو یہ بھی بتاتی ہیں کہ کپڑوں کے مالکان کی موت کیسے ہوئی۔

کنیتھا نے ہفتہ وار فیس بک لائیو سیشن کی تیاری کے دوران بتایا کہ ‘تمام کپڑے مردہ لوگوں کے ہیں جو مختلف وجوہات کی بنا پر ہلاک ہوگئے تھے’۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ڈراؤنا میک اپ کرنے کے لیے انہوں نے انٹرنیٹ کا سہارا لیا، کنیتھا کے مطابق جب انہوں نے زومبی کا میک اپ کرنا شروع کیا تو صارفین کی تعداد میں 5 سے 6 ہزار تک اضافہ ہوا۔

زومبی کا روپ دھارنے والی خاتون کا کہنا تھا کہ ملبوسات کی اشیا 100 بھات (236 روپے) تک میں فروخت ہوتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈیزائنر کے ٹکڑوں سمیت تمام اشیاء کم قیمت پر فروخت کی جاتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close