Featuredانٹرٹینمنٹ

معروف اداکار کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

لاہور : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار بھی کوویڈ 19 کا شکار ہوگئے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عثمان مختار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے، اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اداکار نے اپنے چاہنے والوں سے دعا کی اپیل کی اور مشورہ دیا کہ کرونا ابھی ختم نہیں ہوا احتیاط کریں۔

قبل ازیں 11 اکتوبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل علیزے گبول کرونا وائرس کا شکار ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

خیال رہے کہ متعدد فنکار کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، 29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی کرونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close